یقیناً آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسی عجوبہ تصاویر ہیں جن کا کوئی کل ہی سیدھا نہیں۔ تو آئیے آپ کو ایسی مزید تصویریں دکھاتے ہیں اور حیران کرتے ہیں
کیا کرسی کے پیچھے سفید بورڈ رکھا ہے؟
ہمیں بھی ایسا ہی لگ رہا ہے کہ کرسی کے اوپر ایک بورڈ کے نیچے وائٹ بورڈ رکھا ہے لیکن یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ کرسی کا پچھلا حصہ سفید ٹائل والے فرش پر رکھا ہو
ہوا میں اڑتے باپ بیٹا
تصویر میں تو باپ بیٹا بس اڑان بھرنے کی تیاری کرتے نظر آرہے ہیں مگر غور کریں تو ان کے پیر میں پہیے والے جوتے ہیں اور وہ دونوں صرف اسکیٹ کررہے ہیں
یہ بال کیوں کھا رہی ہے؟
اب یہ واقعی بال کھا رہی ہیں یا پھر ماتھے پر پیار کرنے کے دوران بال دوسری خاتون کے منہ میں چلے گئے؟ کیا کہہ سکتے ہیں
یہ بلی ہے یا کوئی اور جانور؟
اس بلی کا بیچ کا دھڑ کہیں غائب نہیں ہوا نہ ہی یہ کوئی اور جانور ہے بلکہ شرارتی بلی اپنے جسم کو ٹوکری میں ڈال کر پاؤں باہر لٹکا کر بیٹھی ہے
ایک بچے کا دھڑ کہاں گیا؟
شرارتی بھائی جس میں سے ایک نے ٹانگیں دوسرے بھائی کے پیٹ پر چڑھا دی ہیں لیکن دیکھنے میں یہ دونوں دھڑ جڑے جڑواں بچے لگ رہے ہیں