جیل میں طبیعت خراب ہوئی اور ۔۔ یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے دوبارہ پولیس لائن اسپتال کیوں منتقل کر دیا گیا؟

image

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے دوبارہ پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دورانِ حراست ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبعیت خراب ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے دو دن پہلے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں ان کے مکمل ٹیسٹ کیے گئے اور اب ان کو پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس آج سیشن کورٹ سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا راہداری ریمانڈ لے گی۔ اسکے بعد اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور تھانہ شادمان میں درج مقدمات میں یاسمین راشد نامزد ہیں، تینوں مقدمات میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی دوران حراست دوا نہ لینے کی وجہ سے طبیعت ناساز ہوئی اور انہیں سانس میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا کے کے سبب اسپتال منتقل کردیا گیا اور وہاں سے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق یاسمین راشد کا چیک اپ یورولوجی کے پروفیسر محمد انور اور دیگر ڈاکٹرز نے کیا اور بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما کی ای سی جی سمیت باقی ٹیسٹ کیے معائنے کے دوران اُن کا بلڈ پریشر زیادہ آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US