عمران خان عدالت میں بشریٰ بی بی کی کس طرح حفاظت کرتے رہے؟ دیکھئے وائرل ویڈیو

image

لاہور ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیسکی سماعت کے موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ موجود تھے۔ اس دوران وہ اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کیسے حفاظت کرتے رہے؟ دیکھیں ویڈیو مناظر

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بشریٰ بی بی کے ساتھ کمرہ عدالت میں ہیں جہاں بہت زیادہ لوگ موجود ہیں۔ ایسے میں ہجوم کے درمیان وہ بشریٰ بی بی کو احتیاط سے لے کر چل رہے ہیں۔

اسی دوران میڈیا نمائندے ان سے کوئی پیغام دینے کی درخواست کرتے ہیں تو کپتان شہادت کی انگلی اٹھا کر کلمہ پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرنا چاہیے۔

واضح رہے یہ ویڈیو کچھ دیر قبل کی ہے جبکہ القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کرلی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US