جانور خرید لیں کیونکہ اب ۔۔ عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے اہم پیشگوئی کردی

image

عیدالاضحٰی کا انتظار اس وقت ہر مسلمان کو ہے کیونکہ عنقریب عید آنے کو ہے۔ مصر کے ماہر فلکیات کے مطابق عیدالاضحٰی اس مرتبہ 27 جون کو متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات و جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی کا کہنا ہے کہ موجودہ ہجری سال 1444ھ میں ذی القعدہ کا مہینہ اگلے اتوار کو شروع ہوگا اور یہ مہینہ 29 دن کا ہوسکتا ہے۔ اس حساب سے اگلے ماہ کی 27 تاریخ کو عید متوقع ہے۔

شوال کا چاند مکہ المکرمہ میں غروب آفتاب سے 3 منٹ پہلے غروب ہو جائے گا جبکہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد رہے گا۔

پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر جانوروں کی خریداری کے لیے ہفتہ وار منڈیاں سج رہی ہیں۔ اس سے قبل جانوروں کے دام پہنچ سے دور ہو جائیں، قربانی کے لیے جانور قبل از وقت خرید لیں کیونکہ اب صرف 1 ماہ رہ گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US