وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

image

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر وزیراعظم شہباز شریف شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

دورانِ ملاقات ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی بھی ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم وفد میں وفاقی وزیر امین الحق، جاوید حنیف، کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی اور روؤف صدیقی شامل تھے۔

ملاقات میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور اعظم تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو ایم کیو ایم وفد نے مردم شماری پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد کو مردم شماری کی مکمل شفافیت کی یقین دہانی بھی کرائی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US