کرایوں میں حیرت انگیز کمی ، معروف اماراتی ائیر لائن نے سمر سیل لگا دی

image

متحدہ عرب امارات کی صف اول کی ایئر لائنز میں سے ایک، اتحاد ایئرویز نے سمر سیل کے تحت متعدد بین الاقوامی روٹس پر اکانومی اور بزنس کلاس پروازوں پر رعایت کا اعلان کردیا۔

ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق اکانومی کلاس کے لیے، مسافر 795 درہم میں تل ابیب ، عمان کے لیے 895 درہم میں سفر کر سکتے ہیں۔

استنبول، جو اپنے مشہور مقامات اور مشرقی اور مغربی ثقافتوں کے امتزاج کے لیے جانا جاتا ہے، 935 درہم میں جا سکتے ہیں ۔

ویانا جو مشہور کلاسیکی موسیقاروں کا گھر ہے وہاں کیلئے  اکانومی کلاس میں 1,195 درہم اور بزنس کلاس میں 13,495 درہم کا آپشن بھی ہے۔

حیرت انگیز ساحلوں، سرفنگ کے مقامات کے خواہاں افراد 2,395درہم سے منیلا کے لیے پرواز کر سکتے ہیں۔

بنکاک کے اکانومی کلاس کے کرایے 2,495 درہم سے شروع ہوتے ہیں، جبکہ بزنس کلاس کے کرایے 9,995 درہم میں  دستیاب ہیں۔

مندرجہ ذیل منزلوں کے لیے رعایتی اکانومی اور بزنس کلاس کے کرایوں کا ٹیبل یہ ہے:

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US