سعودی عرب میں طوفانی ژالہ باری ،نیا ریکارڈ قائم

image

بدلتے موسمی حالات کے باعث سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط اور عسیر میں طوفانی ژالہ باری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق شدید ژالہ باری کے باعث علاقے میں سڑکیں بند ہوگئیں اور گاڑیاں پھنس گئیں۔ ایسے لگ رہا ہے کہ اس علاقے میں اولے نہیں پڑے بلکہ شدید برف باری ہوئی ہے۔

سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط اور عسیرکے السودہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر گذشتہ روز ہونے والی شدید بارش اور ژالہ باری سے موسم  ٹھنڈا ہوگیا ہے۔

عسیر اور خمیس مشیط میں ہونے والی طوفانی ژالہ باری نے سڑکیں اور گلیاں بند کردیں۔

خمیس مشیط میں ہونے والی ژالہ باری سے جہاں مقامی شہری اور سیاح لطف اندوز ہوئے وہیں شہری اس قدر خوفناک ژالہ باری پرحیران ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US