ضلع ہنگو میں گیس پلانٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک

image

خیبر پختوانخوا کے ضلع ہنگو میں ٹل کے علاقے میں مول کمپنی پلانٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق  22 مئی کی رات کو ٹل میں مول گیس پلانٹ پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے نتیجے میں چار فرنٹئیر کانسٹیبلری اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈی ایس پی ہنگو عرفان خان کا میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو نجی سکیورٹی کمپنی کے اہلکار بھی شامل ہیں جو ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

 سکیورٹی اہلکاروں نے دو گھنٹے تک دہشت گردوں کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور فرنٹیئرکانسٹبلری نے مل کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق گیس پلانٹ کے کنویں محفوظ رہے تاہم واقعے کے بعد پراڈکشن فی الحال روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹل منجی خیل کے علاقے میں مول پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی کام کررہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US