تخم ملنگا یعنی تلسی کے بیج کا استعمال گرمیوں میں زیادہ کیا جاتا ہے۔ اسے عام طور پر شربت یا پانی میں ڈال کر پیا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو تخم ملنگا کے شربت میں لیموں ڈال کر نچوڑ کر پینے کے فائدے بتائیں گے۔
بنانے کا طریقہ
ایک گلاس پانی میں تقریباً 1 کھانے کا چمچ تخم ملنگا کے بیج ڈال دیں۔ آدھے گھنٹے تک ان کو بھیگا رہنے دیں اور پھر ایک لیموں کا رس ملا کر پی جائیں۔
لیموں اور تخم ملنگا کے فائدے
لیموں وٹامن سی کا بھرپور ذریعہ ہے جو کہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ لیوں اور تخم ملنگا کو ملا کر پینے سے اس مشروب میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ جسم کو خراب ریڈیکلز سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔ خراب خلیات کی صفائی اور نئے خلیے بننے میں مدد کرتے ہیں۔
>
یہ دونوں اجزاء قوت مدافعت کو بوسٹ کرتے ہیں۔ تخم ملنگا میں زنک اور وٹامن اے جیسے ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو کہ مدافعتی نظام کو بڑھانے کے لئے بہترین ہیں۔ لیموں، اپنے وٹامن سی کے مواد کے ساتھ، مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔
لیموں کو اپنی detoxifying خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ جگر کے افعال کو متحرک کرتا ہے اور جسم سے زہریلے مادوں کے خاتمے میں مدد کرتا ہے۔ تخم ملنگا جب لیموں کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ جگر کی صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔
لیموں اور تخم ملنگا سوزش اور جلد پر الرجی کے اثرات کم کرتے ہیں۔ تخم ملنگا کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے یہ چہرے پر اضافی تیل اور جسم کی گرمی سے ہونے والے دانوں سے بچاتا ہے۔