پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرارالحق نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے ساتھ ساتھ سیاست کو بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق کا کہنا تھا کہ میری پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی جو سیاسی بھی تھا اور فوجی گھرانہ بھی تھا، اللہ نے جب مجھے شہرت دی تو پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ تھا۔ شہدا کے بچوں کے لیے ہمارے میڈیکل کالج میں تعلیم مفت ہے، میری عادت ہے کہ میں شہدا کی تصویر کو سلیوٹ کرتا ہوں، ہم سہارا میں ہر سال شہدا کی فیملیز کو بلا تے ہیں، مجھے شہرت یا عہدے کی کوئی لالچ نہیں۔
روتے ہوئے گلوکار نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سے راہیں جدا کرلی ہیں، ندامت ہے عمران خان کےساتھ کھڑا رہا، عمران خان نے پاکستانی فوج پرحملہ کرایا۔
واضح رہے ابرار الحق نے لندن میں کل ہونے والے شو میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پراپرٹی شوآرگنائزر کا کہنا ہے کہ گلوکار کو معاوضے کی ادائیگی کرچکے ہیں، انہوں نے شرکت کا وعدہ کیا ہے۔