پاکستان کے شہر کراچی کے جناح ہسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کراچی میں انتقال کر گئی ہیں۔
سیمی جمالی کراچی کے نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج تھی۔ڈاکٹر سیمی جمالی کو چند دن قبل کینسر کے علاج کے لیے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔سیمی جمالی نے نواب شاہ کے پیپلز میڈیکل کالج سے تعلیم مکمل کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے پبلک ہیلتھ مینجمنٹ میں ماسٹرز تھائی لینڈ سے کیا تھا۔سیمی جمالی کو 2016 میں جناح ہسپتال کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ڈاکٹر سمی جمالی کو 2022 میں ان کی خدمات کے پیش نظر لیفٹینٹ کرنل کا اعزازہ عہدہ بھی دیا گیا تھا۔ان کی نماز جنازہ اتوار کی شام جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔