ہلکا سا سر درد اور پھر موت۔۔ جان لیوا وائرس نگلیریا سے بچنے کا ایک ہی طریقہ کون سا ہے؟

image

جان لیوا نگلیریا ایک بار پھر کراچی میں متحرک ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ٥ دن میں نگلیریا سے مرنے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے جو کہ تشویش ناک بات ہے۔ پچھلے سال نگلیریا سے 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

طبی ماہرین کے مطابق نیگلیریا کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، الٹی، گردن میں اکڑن، بہکی ہوئی دماغی حالت اور دورے پڑنا شامل ہیں۔ نیگلیریا فاؤلری ایسا جرثومہ ہے جو آلودہ پانی کے ذریعے ناک کے راستے دماغ میں داخل ہوتا ہے اور دماغ کا اگلا حصہ کھانے لگتا ہے ۔ یہ زیادہ تر تالابوں، سوئمنگ پولز اور پانی کی ٹنکی میں گھر بناتا ہے۔

علامات

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نیگلیریا سے متاثر ہونے والے لوگ اس کو سمجھ ہی نہیں پاتے کیونکہ اس کی علامات معمولی سر در سے شروع ہوتی ہیں اور پھر حالت اتنی بگڑ جاتی ہے کہ مریض کے اسپتال پہنچنے تک موت ہوجاتی ہے۔ نیگلیریا کا علاج بھی کافی مشکل ہے جس کی وجہ سے اس سے متاثرہ افراد میں سے 95 فیصد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

بچاؤ کا طریقہ اور احتیاط

ماہرین کے مطابق یہ جرثومہ کپڑے دھونے والے بلیچ اور کلورین سے ختم ہوتا ہے اس لئے شہری اپنی پانی کی ٹنکیوں میں کلورین ضرور ڈالیں۔ اس کے علاوہ سوئمنگ پولز، تالاب میں نہانے سے گریز کریں۔ نمازی افراد وضو کرتے ہوئے بھی کلورین والا پانی استعمال کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US