کولڈ ڈرنک کی جگہ اگر گنے کا جوس خریدیں گے تو ۔۔ گنے کا رس روزانہ پینا کیوں ضروری ہے؟ جان کر آپ بھی ابھی لے آئیں گے

image

گنے کا رس یا پھر کولڈرنک ۔۔؟ آپ ان دونوں میں سے کس مشروب کا انتخاب کرنا چاہیں گے؟ جن کا جواب کولڈرنک ہے وہ بڑی غلطی پر ہیں کیونکہ گنا قدرتی رس ہے جس کے بیشمار فائدے ہیں اور کولڈرنک کیمیکلز کا بڑا مجموعہ ہے۔

گنے کے رس کے فوائد بے شمار ہیں۔ اس کے استعمال سے نہ صرف گرمی دور ہوتی ہے بلکہ بہت سے طبی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں گرمی کے موسم میں پیاس کی شدت بڑھ جاتی اور پسینہ زیادہ آتا ہے،ایسے میں اگر گنے کا رس پی لیا جائے تو گرمی بھی کم ہوتی ہے اور پیاس بھی نہیں لگتی مزید یہ کہ ڈی ہائیڈریشن سے بھی بچ جاتے ہیں۔ ۔ گنے کا رس انرجی ڈرنکس کا بہترین سپلیمنٹ کہلاتا ہے وزن گھٹانے سے لے کر طاقت بڑھانے تک گنے کے رس کے فوائد بیشمار ہیں۔

یہ نہ صرف گردوں کو اپنے امور مناسب طریقے سے انجام دینے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ گردوں کی پتھری کے علاج کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے- اس کے علاہ یہ پیشاب کی نالی کے انفیکشن کے علاج میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ گنے میں پائے جانے والے معدنیات٬ وٹامن اور الیکٹرو لائٹس ہیں-

گنے اور اس کے رس میں پائے جانے والی معدنیات جسم کو صحت مند رکھنے اور دانتوں کی بیماریوں سے بجانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں- اس کے علاوہ گنے کا رس پینے سے سانسوں سے آنے والی بدبو سے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے-

گنے میں نسبتاً کم گلائیسیمیا (glycemic) پایا جاتا ہے جس کے وجہ سے یہ ایسے افراد کے لیے ایک بہترین غذا ہے جنہیں ذیابیطیس کا مرض لاحق ہے- متعدد تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ گنے کا رس خون میں شامل شوگر کی سطح پر کوئی خاص ڈرامائی اثرات مرتب نہیں کرتا-

تحقیق کے مطابق گنے کا رس جگر کو طاقتور بنانے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا اور اس ساتھ ہی اسے کسی بھی انفیشکن کے خلاف مزاحمت کے قابل بھی بناتا ہے- یرقان کی بیماری میں گنے کی رس کی مدد سے بھی علاج کیا جاتا ہے کیونکہ یہ مریض کو وہ الیکٹرو لائٹس اور پروٹین فراہم کرتا ہے جو یرقان چھین کر اور انسان کو کمزور بنا دیتا ہے- گنے کا رس جگر کے دیگر مسائل کے چھٹکارے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے-

کولڈرنکس میں شامل فرکٹوس، کیموز، بی وی او، لیکٹک ایسڈ، ایسیٹک فولڈ ایسڈ شامل ہوتے ہیں جو جسم کو کمزور اور معدے کی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US