دادا مل گئے، شکریہ جنہوں نے مدد کی ۔۔ یوٹیوبر دانیال شیخ کے دادا گھر پہنچ گئے، سوشل میڈیا اتنا با اثر؟ آپ کیسے مدد لے سکتے

image

معروف یوٹیوبر دانیال شیخ نے گزشتہ روز اپنے دادا کی گمشدگی سے متعلق پوسٹ کیا تھا کہ میرے دادا گمشدہ ہوگئے، لیکن اب سے کچھ گھنٹے قبل انہوں نے اپ ڈیٹ کی کہ دادا خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔ جزاک اللہ۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ میرے دادا کو ڈھونڈنے میں مدد کرنے کا اور دُعائیں کرنے کا۔ اللہ سب کو اِسکا اجر دے گا۔ اللہ سب کے والدین اور بزرگوں کی حفاظت فَرمائے۔

سوشل میڈیا کی طاقت کا اندازہ آپ چھوٹے پیمانے پر اسی بات سے لگا سکتے ہیں کہ کیسے کچھ ہی گھنٹوں میں گمشدہ شخص واپس مل گئے۔ ہم روزانہ سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے ہیں لیکن کبھی اس کو اپنی مدد یا بہتری کے مقاصد میں استعمال کیوں نہیں کرتے؟ آج جن لوگوں کے پاس موبائل ہے اور وہ یہ تمام ایپلیکشنز استعمال کرتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ اس سے مستفید ہوں، اس کو ضائع نہ کریں۔ دنیا جتنی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ہمیں بھی خود کو تبدیل کرنا ہوگا، آج ملک کی معاشی حالت اس قابل نہیں کہ مزید اپنے نقصان کو تیار کیا جائے بلکہ آنے والے وقت اور حالات سے لڑنے کے لیے چھوٹے چھوٹے فن یا skills کو سیکھنا شروع کردیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے آپ نہ صرف اپنی پڑھائی کو جاری رکھ سکتے ہیں بلکہ دیگر کاموں کو سیکھا جا سکتا ہے۔ ایک دوسرے کی مدد کرکے نیکیاں بھی کمائی جا سکتی ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ قرآن پڑھا کر، سکھا کر لوگوں کو اس حوالے سے بھی مدد کی جا سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US