سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن آج سے جمع ہوں گے

image

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے مالی سال 26-2025 کے لیے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل آج 27 جولائی 2026 سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس دہندگان یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کی آمدن پر مبنی سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن 30 ستمبر 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 (ترمیم شدہ) کے تحت جمع کرائے جانے والے گوشواروں کی تفصیلی جانچ پڑتال کرنے کا اختیار ادارے کو حاصل ہے، لہٰذا تمام اہل ٹیکس دہندگان مقررہ مدت کے اندر درست اور مکمل معلومات کے ساتھ اپنے سالانہ گوشوارے جمع کرائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US