پیٹرول پر 125، ڈیزل پر 112 روپے سے زائد ٹیکسز اور لیوی

image

ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بنیادی لاگت کے مقابلے میں 112 سے 125 روپے تک لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی لاگت 209 روپے 76 پیسے ہے جبکہ صارفین کو یہ 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس طرح ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 125 روپے 95 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں، جن میں پیٹرولیم لیوی، کلائمیٹ سپورٹ لیوی، کسٹمز ڈیوٹی، ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجنز شامل ہیں۔

اسی طرح ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 270 روپے 92 پیسے ہے، جبکہ اس کی سرکاری قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔ دستاویزات کے مطابق ڈیزل پر مجموعی طور پر 112 روپے 54 پیسے لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں میں سب سے بڑا حصہ پیٹرولیم لیوی، کلائمیٹ سپورٹ لیوی، کسٹمز ڈیوٹی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں و ڈیلرز کے مارجنز پر مشتمل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US