پاکستانی ہر چیز کا جگاڑ نکال لیتے ہیں۔۔ اندرون سندھ میں شہری ژالہ باری کے بعد اولوں سے کیا کرنے لگے؟ دیکھیں دلچسپ ویڈیو

image

حالات چاہے کیسے بھی ہوں پاکستانی قوم ہر چیز کا جگاڑ نکال ہی لیتی ہے، اور کسی بھی چیز کو بےکار یا ضائع نہیں جانے دیتی۔ ایسا ہی کچھ اندرونِ سندھ میں ہوا، آئیے آپ کو بتاتے ہیں اس بار ہم پاکستانیوں نے کیا جگاڑ لگایا ہے۔

کل اندرونِ سندھ کے مختلف شہروں میں ژالہ باری ہوئی۔ حیدر آباد ، جامشورو اور گرد و نواح میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری سے جہاں جانی و مالی نقصان ہوا وہیں شہریوں نے ان اولوں سے فائدہ بھی اٹھایا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شہری ژالہ باری کے بعد بڑے اولوں کو جمع کرکے پانی ٹھنڈا کرنے کے لیے انہیں صاف کر کے کولر میں ڈال رہے ہیں۔

گزشتہ روز کی ژالہ باری کے بعد اندرون سندھ سے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز سامنے آئیں ہیں، ان ویڈیوز میں شہریوں کو کہیں ہاتھ میں اولے اٹھائے دیکھا گیا تو کہیں اولے پڑنے کے بعد نقصان کے مناظر سامنے آئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US