دنیا میں ویسے تو دولت کی لالچ حد سے زیادہ بڑھی ہوئی ہے لیکن آج کے دور میں بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو دین کو دنیا پر فوقیت دیتے ہیں اور اللہ کے حکم کے مطابق چلنے کے لئے دنیا کی بڑی سے بڑی نعمت بھی ٹھکرا دیتے ہیں۔
ایسا ہی ان بزرگ نے بھی کیا۔ تصویر میں سعودی فوجیوں کے آگے کھڑے ہونے والے یہ بزرگ کوئی عام شخص نہیں بلکہ ان کا نام شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود ہے۔ یہ سعودی عرب کے پہلے بادشاہ کے بیٹے اور شاہ سلمان کے بھائی ہیں۔
شہزادہ ممدوع نے اپنی پوری زندگی اسلام کے لئے وقف کردی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس شہزادے نے اپنی زندگی میں 70,000 طلباء کو قرآن مجید کی تعلیم دی ہے۔ انھوں نے یہ کام صرف اللہ کی رضا کے لئے کیا۔
شہزادہ ممدوع کو سعودی صوبے تبوک کے گورنر کا عہدہ بھی دیا گیا لیکن کچھ عرصہ فرائض دینے کے بعد ہی شہزادے کو اندازہ ہوگیا کہ یہ ان کی زندگی کا مقصد نہیں اس لئے انھوں نے عہدہ چھوڑ دیا اور دوبارہ اپنی پرانی زندگی میں واپس آگئے۔