گھر میں مرغی کا گوشت آتے ہی خواہش کی خواہش ہوتی ہے کہ جلد سے جلد اسے دھو کر فریز کرلیا جائے۔ اکثر خواتین مرغی کا گوشت بغیر دھوئے فریج میں رکھ دیتی ہیں اور پھر پکانے سے پہلے دھوتی ہیں۔ لیکن حالیہ تحقیق نے ان دونوں طریقوں کو ہی حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے۔
گوشت دھونے کے نقصانات
جیو نیوز میں شائع ہونے والے آرٹیکل کے مطابق مرغی کے گوشت پرCampylobacter اور Salmonella جیسے خطرناک بیکٹریا موجود ہوتے ہیں جن سے آنتوں کے امراض، ہیضہ، بخار اور پیٹ درد جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان بیماریوں کے جراثیم سے بچنے کے لئے گوشت دھونا حل نہیں ہے کیونکہ اس طرح گوشت کے جراثیم ہر طرف پھیل جاتے ہیں۔
گوشت کو ہمارے بتائے ہوئے طریقے سے دھوئیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغی کے جراثیم ختم کرنے کے لئے اسے صحیح درجہ حرارت پر اچھی طرح پکانا ضروری ہے۔ البتہ اگر کسی کو گوشت لازمی دھونا ہے تو کچھ دیر اسے پانی کی بالٹی میں بھگو دیں یا سنک میں ڈال کر دھوئیں۔ گوشت دھونے کے بعد آس پاس کی جگہ کو اچھی طرح صابن سے دھو کر سکھا لیں۔