ناصر خان جان نے انکشاف کیا کہ میرا بیٹا دل کے عارضے میں مبتلا ہے۔
میں جب یہاں آیا تو بیوی نے فون کرکے بتایا کہ آپ واپس آ جائیں بیٹے کو دل کا عارضہ ہوگیا ہے۔ یہ بتاتے ہوئے ناصر آبدیدہ ہوگئے لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری۔
شو کے دوران بات کرتے ہوئے ناصر نے بتایا کہ جب میں یہاں آیا تو میری اہلیہ نے بیٹے کا چیک اپ کروایا تھا، اسی دوران ہمیں معلوم ہوا کہ بیٹے کو قلب کی شکایت ہے۔ میری اہلیہ بہت پریشان تھی، اُس کا کہنا تھا کہ آپ ابھی واپس گھر آ جائیں جس پر میں نے صبر کیا اور اہلیہ کو بھی صبر کرنے کا کہا، کیوں کہ میں جو کام کر رہا ہوں وہ کام بھی میرے بیٹے اور اہلیہ کے لیے ہی ہے۔