جو پروپیگنڈا ہو رہا ہے وہ درست نہیں ۔۔ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں۔ ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے، آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں اور پارٹی ورکر سے مشورہ کرکے طے کروں گا۔ جو پروپیگنڈا ہو رہا ہے وہ درست نہیں، سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کے 2 سینیئر رہنما پرویز خٹک اور اسد قیصر کو نظر بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے جو مذاکراتی کمیٹی بنائی تھی اس کے دو سینیئر ممبران پرویز خٹک اور اسد قیصر کو خفیہ ایجنسیوں نے ملاقات کے لیے بلایا تھا تاہم اب انہیں ’سیف ہاؤس‘ میں غیر قانونی طور پر نظر بند کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور اسد قیصر دونوں کو ان کی رہائی کے بدلے پی ٹی آئی چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ جنگل کے اس قانون میں ’جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘ہے اور کمزور کو کوئی تحفظ حاصل نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US