دنیا میں آئے دیر نہیں ہوئی خود ہلنے جلنے لگی ۔۔ 3 دن کی بچی کی ماں نے حیرت انگیز ویڈیو شیئر کردی

image

بچہ دنیا میں آنے کے بعد حرکت کرتا ہے لیکن بستر سے خود بخود اُٹھ کر پلٹتا نہیں ہے اس سب کو کرنے میں وہ کم از کم 5 ماہ لیتا ہے لیکن ایک ایسی بچی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے 3 دن میں ہی پلٹنا اور گھومنا پھرنا شروع کردیا۔ بچی کو دیکھ کر ماں بھی حیران رہ گئی کہ میری بچی ٹیکنالوجی کی طرح تیز رفتار نکلی۔

ماں نے بیٹی کی ویڈیو بنا کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تو دیکھنے والے بھی حیرت میں رہ گئے۔ بچی کی ویڈیو کو اب تک 4000 لوگوں نے لائک کیا لیکن کئی ہزار لوگ اس کو شیئر کرچکے ہیں۔

صارفین نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آج کل بچے کسی کا انتظار نہیں کرتے، وہ خود حرکت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ نارمل ہے اکثر بچے ڈکار لینے سے پہلے یا بعد میں یوں ہل جل کرتے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US