منال اپنے چہرے کی جلد کو خوبصورت رکھنے کے لیے کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ نے اپنی چمکتی جلد کا راز پہلی بار بتا دیا

image

منال خان کا شمار شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اس کی وجہ جہاں ان کا ناک نقشہ ہے وہیں صحت مند اور چمکتی ہوئی جلد بھی ان کے خوبصورتی کی بڑی وجہ ہے۔

حال ہی میں منال خان نے اپنی جلد کو خوبصورت بنانے والے روٹین پر ایک وی لاگ بھی بنایا ہے جسے ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

اس ویڈیو میں منال نے اسکربنگ کے ساتھ جلد پر مختلف ماسک لگانے کے طریقے بتائے ہیں۔ منال نے کہا ان کی جلد تھوڑی خشک ہے اور اکثر سرخ رہتی ہے۔ انھوں نے کلے ماسک استعمال کرنے کے بارے میں کہا کہ اس میں بہت سے معدنیات ہوتے ہیں اور ہماری جلد کو معدنیات کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ انھوں نے ہونٹوں پر اسکرب کرنے کا فائدہ بھی بتایا کہ اس سے مردہ خلیات جھڑ جاتے ہیں اور ہونٹ نرم ملائم ہوجاتے ہیں۔

منال خان کا کہنا تھا کہ وی لاگ بنانے کے لئے ان کے شوہر اور اداکار احسن خان نے ان کی ہمت بندھائی لیکن اچانک احسن کمرے میں آئے تو منال نے انھیں کمرے سے جانے کے لئے کہا کیونکہ وہ وی لاگ بنا رہی تھیں۔ منال نے ہلکے پھلکے انداز میں احسن سے معذرت بھی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US