اے سی گرمی سے بچانے کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے کیونکہ دنیا بھر میں بدلتے موسمی تغیرات کے باعث اب اے سی بنیادی ضروریات کی شکل اختیار کرچکا ہے۔
اے سی نے ایک بیوہ ماں کی جان لے لی، ماں اور بچہ گھر میں اکیلے تھے۔ شوہر 4 سال قبل ہی دنیا سے رخصت ہوچکا۔
تفصیلات کے مطابق ہائی وولٹیج کے باعث اے سی کے پھٹنے کی وجہ سے ماں مرگئی اور بیٹا شدید زخمی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پرکاشم میں ہائی وولٹیج کے باعث اے سی پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا شدید زخمی ہوئے۔
اہلِ علاقہ کو جب معلوم ہوا کہ سری دیوی کے گھر میں ہائی وولٹیج کے باعث اے سی پھٹ گیا انہوں نے
فوری طور پر متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ کر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ دونوں ماں بیٹے بُری طرح خون میں لت پت ہیں اور اے سی کا اِنر کمرے میں گرا ہوا ہے۔
ماں بیٹے کو طبی امداد کے لئے اونگول کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج خاتون سری دیوی چل بسیں جبکہ بیٹا سائی تیجا شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
خاتون کے شوہر کا چار سال قبل انتقال ہوچکا تھا دونوں ماں بیٹے ہی اس گھر میں اکیلے ہی رہائش پزیر تھے۔