اب جھاڑو اٹھا کر ہلکان نہ ہوں ۔۔ گھر سے چند منٹوں میں چھپکلیاں بھگانے کا آسان سا طریقہ جس کے بعد وہ پھر کبھی نہ آئیں

image

گرمیوں کے آتے ہی گھروں میں چھپکلیاں گھس جاتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گھر کے اندر باہر کے مقابلے میں زیادہ گرمی نہیں ہوتی۔ لیکن چھپکلیوں کی وجہ سے گھر کے مکین بہت تنگ ہوتے ہیں۔ تو آج ہم چند ایسے طریقے بتائیں گے جن سے چھپکلیاں بھی بھاگ جائیں گی اور آپ کو مہنگے اسپرے بھی نہیں خریدنے پڑیں گے۔

وہ چیزیں جنھیں رکھنے سے چھپکلیاں نہیں آتیں

لہسن، کافور کی گولیاں اور کٹی ہوئی پیاز ایسی چیزیں ہیں جن کی بو چھپکلیوں کو بہت ناگوار گزرتی ہے اور وہ ان سے بھاگتی ہیں۔ چولہے کے نیچے، کمروں کے کونوں میں اور بیسن کے نیچے ضرور رکھیں چھپکلیاں خود ہی بھاگ جائیں گی۔

سستا اسپرے

اس سستے اسپرے کو بنانے کے لئے آپ کو صرف گھر میں پہلے سے موجود سرخ مرچیں اور پانی چاہیے ہوگا۔ ان کو اسپرے بوتل میں ڈالیں اور کمرے کے کونوں میں اسپرے کردیں۔ اس سے چھپکلیوں کی جلد میں جلن ہوگی اور وہ جگہ چھوڑ دیں گی۔

کافی اور تمباکو

کافی پاؤڈر اور تمباکو کو مکس کر کے چھوٹی گولیاں بنا کر کمروں کے کونوں میں رکھ دیں۔ یہ گولیاں چھپکلیوں کے اندر جلن کا احساس پیدا کریں گی ان کو چکھنے سے وہ مرجائیں گی۔

انڈوں کے چھلکے

انڈے استعمال کرنے کے بعد ان کے چھلکوں کو پھینکنے کے بجائے انھیں جوڑیوں کی صورت ہر کمرے کے کونے میں رکھ دیں۔ چھپکلیں ان سے خوفزدہ ہوتی ہیں۔ دیکھتے ہی آپ کا کمرہ چھوڑ دیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US