“اس گائے کو دیکھیں اس کی 2 زبان ہیں۔ ایک زبان منہ کے اندر ہے اور ایک باہر۔ اور ایک جانور یہ ہے جس کی ٤ ٹانگوں کے علاوہ ایک اضافی ٹانگ بھی ہے۔“
یہ کہنا ہے ایک نجی چینل کے وی لاگر کا جو قربانی کے نایاب جانوروں پر وی لاگ بنانے جے ڈی سی کے لائے ہوئے جانور دیکھنے پہنچے ہوئے ہیں۔
ہر سال کی طرح اس برس بھی جے ڈی نے کئی مختلف اقسام کے جانوروں کا اہتمام کیا ہوا ہے۔ یہاں دو زبان والی اور 5 ٹانگوں والی گائیں کے علاوہ دو کوہان والا اونٹ بھی موجود ہے۔
اس کے علاوہ ایک چھوٹے قد کی گائے ہے جسے دیکھنے لوگ اور بچے دور دور سے آتے ہیں۔
جانوروں کی رکھوالی کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ یہ نایاب جانور قربانی کے لئے نہیں ہوتے بلکہ یہ صرف لوگوں کو ہر برس دکھانے کے لئے منگوائے جاتے ہیں۔