اب کوئی ملازم گھر جاکر دکھائے ۔۔ کمپنی انتظامیہ نے گیٹ پر تالا کیوں لگادیا؟ وجہ ایسی کہ ہر کوئی اپنا سر پکڑ لے

image

بھارت میں ایک کمپنی انتظامیہ نے ملازمین کے وقت پر چھٹی کرکے گھر جانے کے ڈر سے گیٹ پر تالا لگا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی زیرگردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمپنی کے سیکورٹی حکام زنجیر لپیٹ کر دروازے کو تالا لگا رہے ہیں۔ معاملہ اس وقت پیش آیا جب کمپنی منیجر نے دروازے کو زنجیر سے بند کرنے کا حکم دیا تاکہ کوئی بھی اجازت کے بغیر باہر نہ جاسکے۔

ویڈیو میں سیکورٹی گارڈ کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ یہ کام انوراگ سر کے کہنے پر کر رہا ہے۔ انوراگ کی شناخت کمپنی منیجر کے نام سے ہوئی جو اپنی اجازت کے بغیر ملازمین کو باہر نہیں جانے دینا چاہتا تھا۔

آئی ٹی کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیم کی جانب سے غلط فہمی کی بنا پر پیش آنے والے اس واقعہ پر فوری ایکشن لیا گیا ،مذکورہ واقعہ غیر ارادی طور پر پیش آیا اور اس حوالے سے ہونے والی پریشانی پر معذرت کرتے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر لاکھوں افراد نے کمپنی انتظامیہ کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US