سوشل میڈیا اور اصل زندگی میں اکثر لوگ اپنی ناشکری کا رونا روتے نظر آتے ہیں۔ لیکن یہ نہیں سوچتے کہ اللہ نے انھیں کتنی نعمتوں سے مالا مال کیا ہے جس سے دوسرے محروم ہیں۔ یہ احساس تب ہوتا ہے جب ہم ان لوگوں کو دیکھتے ہیں جو ہم سے کم وسائل رکھنے کے باوجود زندگی گزار رہے ہیں۔ ایسی ہی ویڈیو اداکار محسن عباس حیدر نے شئیر کی ہے۔ دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک غریب شخص ہاتھ میں سخت اور باسی روٹی کے ٹکڑے پکڑا ہے اور انھیں سامنے موجود کیچڑ کے پانی میں ڈبو کر کھا رہا ہے۔ نوجوان کو اتنی بھوک لگی ہے کہ وہ باسی روٹی اور کیچڑ کو بھی کسی مزیدار غذا کی طرح کھا رہا ہے۔
محسن عباس حیدر نے اس ویڈیو کہ کیپشن میں لکھا ہے کہ “شکر ادا کیا کریں“ جب کہ سوشل میڈیا صارفین بھی ویڈیو دیکھ کر یہی کہہ رہے ہیں کہ انسان کو ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے۔