ملک بھر میں گرمی کی تیز لہر سے پریشان تو سب ہی ہیں مگر لوگ سمجھتے ہیں گرمی سے بچنے کے لئے حل صرف مہنگے اے سی اور ائیر کولر میں ہی پوشیدہ ہے۔ جب کہ یہ درست نہیں۔ آخر پہلے بھی تو لوگ کم پیسوں میں گرمی کے موسم میں گزارا کیا کرتے تھے۔
آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو شدید گرمی سے بچنے کا اتنا آسان طریقہ بتائیں گے جس سے انتہائی کم پیسوں میں آپ کا گھر اندر سے ٹھنڈا رہے گا۔
اس کے لئے آپ کو سفید سیمنٹ چاہیے۔ سیمنٹ کو بنا کر گھر کی چھت پر لیپ دیں اور خشک ہونے دیں۔ یہ سیمنٹ چھت پر پڑنے والی تپش کو اپنے اندر جذب کر کے گھر کو ٹھنڈا رکھے گی۔ اگر آپ کے پاس سفید سیمنٹ خریدنے کے پیسے نہیں تو اس کی جگہ چونا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے البتہ اس میں گلو ملانا پڑے گا تاکہ چونا جلدی نہ جھڑے۔ 2 کمروں کی چھت کے لئے 8 کلو سفید سیمنٹ کافی ہوگی۔
اگر چھت پر سفید سیمنٹ کے اوپر ہرے رنگ کا کپڑا بھی لٹکا دیں تو چھت پر مزید سایہ آجائے گا اور گھر کا اندرونی حصہ بھی زیادہ ٹھنڈا رہے گا۔