بطخ بچوں کو پکنک پر لے گئی، اچانک ایک بچہ گہرے پانی میں گر گیا پھر ۔۔ ماں نے اس کو بچانے کے لیے کیسے خطرہ مول لیا؟ ویڈیو مناظر

image
بطخ اپنے بچوں کو ڈیم کے پاس گھمانے لے کر گئی جہاں سب بچے ماں کے آگے پیچھے ہی گھوم رہے تھے، سب مل جل کر ایک ساتھ ایک جھرمٹ کی شکل میں لہرا لہرا کر چل پھر رہے تھے مگر اچانک پانی کا تیز بہاؤ ایک بچے کو بہا لے گیا تو ساری بچے ماں کے پیچھے آوازیں لگانے لگے، اپنے بھائی کو دیکھ کر تڑپ اٹھے۔ ماں کیسے اپنے بچے کو تکلیف میں دیکھ سکتی تھی ۔

ماں نے اپنے بچے کو بچانے کی خاطر اس گہرے پانی میں ڈبکی لگا دی اور تیر تیر کر اپنے بچے کے پاس جا پہنچی اور ماں کی دیکھا دیکھی سارے بچے اپنے بھائی کے پاس چلے گئے۔ یہ خوبصورت ویڈیو ایک مکمل گھرانے کی مثال پیش کر رہی ہے کہ ایک اگر شخص تکلیف میں ہو تو دوسرا مدد کرنے پہنچ جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US