مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل 8 فیصد سے زائد سستا ہو گیا، جس سے توانائی کی منڈی میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
برطانوی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت میں 8 ڈالر 39 سینٹ فی بیرل کمی کے بعد یہ 88 ڈالر 39 سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔
اسی طرح امریکی بینچ مارک خام تیل 6 ڈالر 59 سینٹ فی بیرل سستا ہو کر 82 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب اماراتی بینچ مارک مربن کروڈ کی قیمت میں 12 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔