“ٹریوس ہیڈ کی بھارت کے خلاف سینچری بنانے کے اصل راز تو بابر اعظم کے بلے میں چھپا ہے“
آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان اوول میں کھیلا جانے والا ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ نے سینچری بنائی تو پاکستانی کرکٹ شائقین نے ان کی اس کامیابی کو بابر اعظم کے بلے سے جوڑ دیا۔
پاکستانی شائقین کا دعویٰ ہے کہ ٹریوس نے یہ سینچری اس بلے سے بنائی ہے جو بابر اعظم نے انھیں دورہ پاکستان کے وقت تحفے میں دیا تھا۔
ٹوئٹر پر وائرل پرانی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ ہے کہ بابر اعظم ٹریوس ہیڈ کو ایک بلا دکھا رہے ہیں جسے اٹھانے اور جانچنے کے بعد ٹریوس بھی ہیڈ ’تھمز اپ‘ کا اشارہ کررہے ہیں۔
اگرچہ اس بات کا حتمی اعلان تو ٹریوس ہی دے سکتے ہیں کہ انھوں نے واقعی بابر اعظم والے بلے سے میچ کھیلا ہے یا نہیں لیکن پاکستانی مداح فی الحال بھارت کے خلاف بابر اعظم کو ہی اپنا اصل ہیرو مان رہے ہیں۔