سب کچھ چلا جائے بس ماں نہ جائے ۔۔ کوئی بھی مر جائے لیکن ماں نہ مرے ۔۔ یہ زندگی کی وہ تلخ حقیقت ہے جو خونی رشتوں کو آپس میں توڑ دیتی ہے۔ ماں اور باپ دونوں وہ مضبوط اثاثے ہیں جو اگر آپ کے پاس نہیں تو آپ خود کو بدنصیب سمجھنے لگتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ والدین اگر بڑھاپے تک پہنچ جائیں تو آپ انہیں اُف تک نہ کہیں۔۔ والدین کی فرمانبرداری اللہ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک بزرگ شخص اپنی عمر رسیدہ والدہ کی خدمت کر رہا ہے۔ ماں پر مکھی نہ بیٹھے، اپنے رومال سے مکھیوں کو دور کر رہا ہے۔ ماں کی خدمت کر رہا ہے، ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔
ماں کی خدمت کرنا دنیا و آخرت دونوں کی بھلائی کے لیے بہترین فریضہ ہے۔ والدین کی موجودگی زندگی کے درخت پر سایہ رکھتی ہے اور جب یہ ہم سے بچھڑ جائیں تو دنیا غیر مکمل ثابت ہوتی ہے۔