ٹنکی گرم ہونے سے سارا دن کھولتا ہوا پانی آتا ہے؟ سمارٹ واٹر ٹینکی جس سے گرمی میں ٹھنڈا اور سردی میں گرم پانی آئے

image

ہر گھر میں سیمنٹ کی ٹنکی نہیں ہوتی، کیونکہ سیمنٹ کی ٹنکی پر موسم کا زیادہ اثر نہیں ہوتا لیکن جہاں پلاسٹک یا دھات کی ٹنکی ہوگی اس میں موسم کے ڈائریکٹ اثرات پڑتے ہیں اور سردیوں میں ٹھنڈا برف اور گرمیوں میں کھولتا ہوا پانی آتا ہے۔ اب کیونکہ ہمارے ہاں بھی فلیٹوں کا رواج زیادہ ہوگیا ہے تو وہاں اکثر پانی کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی لئے زیادہ تر گھروں میں یہ پلاسٹک کی ٹنکیاں ہی لگی ہوتی ہیں۔ ایسے میں اس شدید گرمی میں نہانا بھی ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔ یا اگر کہیں باہر سے آئیں اور منہ دھونے کے لئے نل کھولیں تو ایسا پانی ہوتا ہے کہ منہ ہی جل جائے اور یہ سورج کی تپش اور پلاسٹک کی گرمی والا پانی ہماری جلد کے لئے بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔ تو ایسے میں کیا دیسی طریقہ استعمال کیا جائے کہ یہ کھولتا ہوا پانی ٹھنڈا بھی ہو جائے اورا س طریقہ کار میں ہمارا بجٹ بھی متاثر نہ ہو۔

٭ سمارٹ واٹر ٹینکی کے نام سے آپ کو بازار میں ایک ایسی ٹینکی ملے گی جو سردی میں گیزر کی ضرورت کو کم اور گرمی میں خود بخود ٹھنڈا پانی فراہم کرے گی۔ اس میں لگے انسولیٹر اور ہیٹنگ پیڈز گرمی میں پانی کو ٹھنڈا اور گرمی میں گرم رکھنے میں مدد دیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US