سمندری طوفان، این ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا

image

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہاہے کہ سمندری طوفان کے خدشے کے باعث تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیپر جوائے کی سمت شمال اور شمال مشرق کی طرف ہوتی نظر آ رہی ہے،15جون دوپہر کو کیٹی بندر کے علاقوں میں بیپر جوائے پہنچ جائے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ بیپر جوائے کے پھیلاؤ سے جنوبی سندھ اور جنوبی مشرقی سندھ کے علاقے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان کے پیش نظر کیٹی بندر کو خالی کرا دیا گیا ہے، تمام مارکیٹس اور بازار بند کروا دیے گئے ہیں اور لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے،سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے، کراچی میں بل بورڈز ہٹائے جا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سے کہاہے کہ صورتحال پر نظر رکھیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں،سجاول،کیٹی بندر میں بارش ہورہی ہے، ان کاکہنا تھا کہ ممکن ہے طوفان کا رخ تبدیل ہوجائے یا شدت میں کمی آ جائے،جمعہ اور ہفتہ اہم ہیں،لوگ گھروں میں رہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US