اب دن میں کتنے گھنٹے بجلی آئے گی؟ کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی چیخیں نکال دیں

image

شہر میں بجلی کب جائے گی یہ سوال نہ کریں، کب آئے گی یہ جان لیں ۔۔ کیونکہ کے الیکٹرک نے اپنے تمام صارفین کواضافی دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے خبر دار کر دیا کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ حالیہ سائیکلون کے پیش نظر ملک میں آر ایل این جی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس کا اثر کے الیکٹرک کی پیداوار پر بھی پڑسکتا ہے- ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ صورتحال کا مستقل جائزہ لیا جا رہا ہے اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں.

آر ایل این جی کی عدم دستیابی کی صورت میں شہر میں 2 گھنٹے تک اضافی لوڈ مینجمنٹ کی جا سکتی ہےاس کا طلاق مستثنی صارفین پر بھی ہوگا- ترجمان نے کہا صارفین سے پیشگی معذرت خواہ ہیں اور تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔ واضح رہے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آر ایل این جی کی قیمتوں کا اطلاق یکم جون 2023 سے ہو گا، مئی کے مقابلے میں جون میں ایس این جی پی ایل کی ٹرانسمیشن میں 5.07 فیصد کمی ہوئی، ایس این جی پی ایل نے گزشتہ ماہ کے مقابلے میں ڈسٹری بیوشن میں 5.09 فیصد کمی کی۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں ایس ایس جی سی ایل نے ٹرانسمیشن میں 5.22 فیصد کمی کر دی، ایس ایس جی سی ایل نے ڈسٹری بیوشن میں 5.23 فیصد کمی کی ہے۔ اوگرا نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کے لیے قیمتوں کا تعین کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US