میجر کا نمبر بھی آگیا ۔۔ عادل راجہ گرفتار، اب ان کے ساتھ کیا ہوگا؟

image

ملک یا اداروں کے خلاف کوئی آواز نہیں ۔۔ ملک ہمارا ہے، ادارے محترم ہیں ۔۔

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے یوٹیوبر اور سابق میجر عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عادل راجہ کو اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف بیان دینے پر عادل راجہ کے خلاف لندن پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کی جانب سے عادل راجہ کو جاری نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ نے یوٹیوب اور ٹوئٹر پر برطانوی قوانین کی خلاف وزری کی ہے، فوری طور پرعدالت میں پیش ہو کر اپنا موقف واضح کریں۔

جنوری 2023 میں پاک فوج کے سینیئر افسر نے متنازع بیان پر عادل راجہ پر برطانوی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ پاک فوج کے سابق افسر عادل راجہ نے پاک فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر پر پی ٹی آئی کے خلاف انتخابی دھاندلی کرنے اور جنرل ریٹائرڈ باجوہ پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔

عادل پچھلے سال اپریل میں اسلام آباد سے لاپتہ ہونے کے بعد لندن پہنچ گئے تھے اور اب ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US