بیرون ممالک سے پاکستان آنے والوں کیلئے کوویڈ سرٹیفکیٹ کی لازمی شرط ختم

image

بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کوویڈ سرٹیفکیٹ کی لازمی شرط ختم کر دی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کوویڈ کی پابندیوں کے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا،بیرون ملک سے روانگی اور پاکستان آمد پر منفی رپورٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔

بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر برطانیہ، خلیج اور دیگر ممالک سے سفر کرنے والے مسافروں کی کوویڈ کی2فیصد سکریننگ کو بھی ختم کر دیا گیا، نئی ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US