انڈے بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ غذا میں شمار ہوتے ہیں۔ مزیدار ذائقے کے علاوہ یہ آسانی سے پک بھی جاتے ہیں اور ان سے کئی مختلف ڈشز بنائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں۔ لیکن ہم اپنے قارئین کو یہ بتاتے چلیں کہ عام طور پر گھروں میں جس طرح انڈوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے وہ طریقہ بالکل غلط اور نقصان دہ ہے
تقریباً ہر گھر میں انڈوں کو فریج کے دروازے پر بنے اوپری حصے میں رکھا جاتا ہے۔ البتہ ماہرین کا انکشاف ہے کہ فریج کا یہ حصہ سب سے کم ٹھنڈا ہوتا ہے اور یہاں کا درجہ حرارت بھی اتار چڑھاؤ کا شکار رہتا ہے۔
اس لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈوں کو دروازے کے بجائے ان کے مخصوص ڈبوں میں رکھ کر فریج کے درمیانی حصے میں رکھا جائے تاکہ وہ لمبے عرصے رک محفوظ رہیں۔