حیدرآباد، میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب

image

حیدرآباد: صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔

اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کاشف شورو حیدرآباد کے مئیر اور صغیر قریشی ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے ہیں۔

حیدرآباد کے نو منتخب میئر کاشف شورو نے اپنی کامیابی کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں بھی دی ہے۔

ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ۔

اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حضرت محمد ﷺ کی نگاہ کرم سے میں حیدرآباد کا بلامقابلہ میئر منتخب ہوگیا ہوں، میں اس عظیم اعزاز پر اپنی پارٹی کے چیئرمین @BBhuttoZardari ، صدر @AAliZardari اور ادی @FaryalTalpurPk صاحبہ کا شکر گزار ہوں۔

انشاء اللہ ہم ضلع حیدرآباد کی… pic.twitter.com/ApQZgVi2FT

— Kashif Shoro (@KashifShoroPPP) June 12, 2023

الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

Congratulations @KashifShoroPPP and Saghir Qureshi on historical (unopposed) victory as Mayor/Deputy Mayor Hyderabad. ✌️✌️✌️❤️🖤💚

— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) June 14, 2023

سندھ کے صوبائی وزیر اور پی پی رہنما سعید غنی نے حیدرآباد کے نومنتخب میئر اور ڈپٹی میئر کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US