آج ہولی، کل سے بتوں کی پوجا کہاں گیا اسلام ؟ اسلام آباد یونیورسٹی کی ہولی، عوام نے طلبہ و اساتذہ کو سوشل میڈیا پر ذلیل کردیا، ویڈیو وائرل

image

ہولی ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہے ۔ پاکستان میں کسی ہندو پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے یہاں ہندو کمیونٹی کے لوگ اپنے تمام تر مذہبی تہوار اور پوجا پاٹ بآسانی کرتے ہیں ان پر کوئی روک ٹوک نہیں ہوتی اور نہ کوئی ان پر تنقید کرنا اور نہ ہی بھارت کی طرح اقلیتوں پر ظلم ڈھایا جاتا ۔۔ البتہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں ہر شخص مکمل مذہبی آزادی کے تحت کامیاب زندگی گزارتا ہے۔

اسلام یونیورسٹی میں ہر سال ہولی کا جشن منایا جاتا ہے لیکن اس کو اسلامی درسگاہ کا کلچر یا حصہ بنانا ایک سوالیہ نشان ہے کہ ہم ایک مذہبی ملک کے نام پر کیا پرچار کر رہے ہیں؟ ہندو بچے بآسانی اپنی خوشی سے کریں ان کے لیے کوئی ممانعت نہیں مگر مسلمان طلبہ و طالبات کا یہ بے حیائی و فحاشی کی جانب بڑھتا ہوا اقدام ملک میں انتشار اور اخلاقی گراوٹ کی ایک بڑی وجہ بن سکتا ہے۔

اسلام آباد کی جامعہ میں ہولی منانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس کو دیکھ کر عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ عوام نے سوشل میڈیا پر طلبہ و طالبات سمیت انتظامیہ اور اساتذہ کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کھری کھری سنائی کہ ایک اسلامی ملک کے شہرِ اقتدار کی جامعہ میں اس طرح کی سرگرمیاں ملکی معیار میں بہتری نہیں بلکہ ملکی معیار کو گرانے کے لیے ایک مضبوط اور ٹھوس اقدام کے طور پر سامنے آئیں گیں ۔

صارفین کہتے ہیں کہ آج ہولی سرِعام منائی جا رہی ہے لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے پر رنگ لگا رہے ہیں کل کو بتوں کی پوجا ہوگی اور پھر اگلے دن کوئی نئی منطق ۔۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US