اگر پانی نہ پلاتا تو اونٹ مر جاتا ۔۔ لڑکے کی تپتے صحرا میں بیٹھے پیاسے اونٹ کو پانی پلاتے ہوئے ویڈیو وائرل

image

جانوروں سے ہمدردی کی باتیں تو اکثر لوگ کرتے ہیں مگر حقیقت یہی ہے کہ بہت کم لوگ واقعی میں ان بے زبانوں کا خیال رکھتے ہیں۔ لیکن صحرا میں نڈھال بیٹھے پیاسے اونٹ کے لئے یہ شخص تو فرشتہ ہی ثابت ہوا۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے شدید گرمی میں ایک اونٹ سر جھکائے نڈھال بیٹھا ہوا ہے۔ شاید اس نے اب پانی کی امید بھی چھوڑ دی تھی۔ ایسے میں ایک شخص پانی سے بھری بوتل لا کر اونٹ کے ہونٹوں سے لگاتا ہے تو اونٹ اس کی طرف دیکھتا ہے اور غٹاغٹ سارا پانی پی لیتا ہے۔ جس سے اس کی جان میں جان آتی ہے۔

اس ویڈیو بنانے والے شخص کا نام سسانتا نندا ہے اور ان کا تعلق بھارت سے ہے۔ سسانتا ٹوئٹر پر یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ “گرمی سے بے حال اونٹ موت سے چند منٹوں کی دوری پر تھا۔ مہربان ڈرائیور پانی دیتا ہے اور اسے زندہ کرتا ہے۔ ہم گرمی کی غیر متوقع لہروں کا سامنا کر رہے ہیں۔ آپ کے پانی کے چند قطرے جانوروں کی جان بچا سکتے ہیں۔ ہمارے ساتھی جانداروں کے ساتھ ہمدردی رکھیں۔“


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US