دنیا میں کتنے ہی ایسے افراد ہیں جو انجیکشن لگانے سے ڈرتے ہیں، اور سوئی دیکھتے ہی ان کی جان جانے لگتی ہے۔ ایسے میں کئی لوگ آنکھیں بند کرلیتے ہیں تو کچھ کسی چیز یا ساتھ موجود شخص کو مضبوطی سے پکڑ لیتے ہیں تا کہ اس درد کے خوف کو کم کرسکیں۔
خاص کر چھوٹے بچے انجیکشن، ڈرپ یا خون ٹیسٹ کروانے کیلیئے والدین کو بہت پریشان کرتے ہیں اور رو رو کر ہسپتال سر پر اٹھا لیتے ہیں۔
مگر آج ہم جس بچے کی ویڈیو آپ کے ساتھ شئیر کرنے جارہے ہیں اس نے ایسا کچھ نہیں کیا بلکہ اُس نے جو کیا اسے دیکھ کر آپ بھی تعریف کئے بنا نہیں رہ پائیں گے۔ تو آئیے پہلے ویڈیو دیکھ لیتے ہیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ ڈاکٹر کے پاس بیٹھا ہے تا کہ وہ ٹیسٹ کرنے کیلیئے اسکا خون انجیکشن کے ذریعے نکالے۔ بچے کے چہرے پر ڈر صاف نظر آرہا تھا، ایسے میں اس نے قرآن کی آیت پڑھنی شروع کردی، بچہ سورۃ لہب پڑنے لگ گیا۔ اتنے میں ڈاکٹر نے سوئی ہاتھ میں گھسائی اور خون نکال لیا، جس پر آخر میں بچہ ماشاء اللّہ کہتا ہوا کھڑا ہوجاتا ہے۔
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ زندگی کے ہر موڑ پر قرآن کتنا ضروری ہے چاہے پھر دکھ ہو، تکلیف ہو، ڈر ہو یا خوشی، اللّٰہ کا نام لیتے ہی سب کچھ آسان ہوجاتا ہے۔ اسلیئے اپنے بچوں کو بھی چھوٹی عمر سے ہی قرآن سیکھائیں اور روزانہ کی بنیاد پر پڑھنے کا پابند بنائیں تا کہ ہر مشکل میں وہ ان کی مدد اور رہنمائی کرے۔