ہوائیں اتنی تیز چل رہیں کہ بولنا مشکل ہو رہا ۔۔ طوفان نیوز روم پہنچ گیا، پھر اینکر کیسے زندہ بچی؟ دیکھئے وائرل ویڈیو

image

سمندری طوفان بیپرجوائے کی اس وقت رفتار کم لیکن شدت برقرار ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق بپرجوائے گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے اور پاکستان کے ساحلی علاقوں سے اس سمندری طوفان کا فاصلہ مزید کم ہوگیا ہے۔ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 220 کلومیٹر جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب سے 210 کلومیٹر اور کیٹی بندر کے جنوب سے 130 کلومیٹر دور ہے۔ ہواؤں کی رفتار 120سے 140کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے مرکز کے گرد سمندر کی لہریں 25 سے 30 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں، شمال مشرق کی جانب بڑھتا طوفان کیٹی بندر اور بھارتی ریاست گجرات کے درمیان ٹکرائے گا۔ لیکن بھارتی نیوز اینکر کو اس وقت سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے نیوز روم میں بھی طوفان آگیا اور اینکر خبر دینے کے بجائے اداکاری کرتی نظر آ رہی ہیں۔

بھارتی خاتون اینکر سمندری طوفان سے متعلق عوام کو خبر دیتے ہوئے اداکاری کرنے لگیں اور یوں ہل جل کر حقیقت بتا رہی ہیں جیسے طوفان نیوز روم میں آگیا ہو اور دیکھنے والوں کو اس کی شدت کا اندازہ ہو جائے۔ ان کی اس وائرل ویڈیو پر پاکستانی اداکار سمیع خان نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سے زیادہ مزاحیہ ویڈیو ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US