بھارت میں سمندری طوفان، بارشوں سے سیلاب کا خطرہ

image

گجرات: سمندری طوفان بیپر جوائے بھارتی ساحل گجرات سے ٹکرانے کے بعد تباہی پھیلا رہا ہے جبکہ ضلع کچھ میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کچھ میں 115 سے 130 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا بھی خطرہ ہے جبکہ راجستھان کے جنوبی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

طوفانی ہواؤں کی وجہ سے گجرات کے 2 مقامات پر آگ لگ گئی ہے۔ گجرات کی جام نگر بندرگاہ اور اوکھا جیٹی پر کوئلے کے گودام میں آگ لگی۔ گجرات کے ساحلی علاقوں میں کھمبے گرنے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق بیپر جوائے طوفان گجرات کی جاکھو بندرگاہ سے 10 کلومیٹر دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارتی حکام کے مطابق ریاست گجرات میں طوفان سے متعلق حادثات میں 22 افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ طوفانی ہواؤں اور بارش سے 23 مویشی ہلاک اور 524 درخت گر گئے۔

ریاست گجرات میں بجلی کے کھمبے گرنے سے 940 دیہات کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US