پیروں میں چھالے لے کر اللہ کے گھر گیا تو حج کا ویزا بھی مل گیا ۔۔ حج کی خواہش کرنے والے نوجوان کی پاکستان سے پیدل مکہ جانے کی کہانی

image

اللہ کی راہ میں ایک قدم بڑھاؤ تو آگے کی منزلیں رب کائنات خود آسان کرتا ہے۔ ایسا ہی ہوا اوکاڑہ سے مکہ تک کا پیدل سفر کرنے والے نوجوان عثمان ارشد کے ساتھ جنھیں حج کا ویزا بھی مل گیا۔

عثمان ارشد نے پاکستان سے سعودی عرب کا ٥٤٠٠ کلومیٹر کا سفر 6 ماہ 13 دن میں طے کیا۔ ‎عثمان ارشد بلوچستان، ایران، متحد عرب امارات اور بحرین کا فاصلہ پیدل طے کرتے ہوئے سعودی عرب پہنچے۔ چلتے چلتے ان کے پیروں پر چھالے بھی پڑ گئے لیکن ان کا سفر اللہ کی راہ میں جاری رہا۔

واضح رہے کہ پہلے عثمان کے پاس صرف عمرہ کا ویزا تھا لیکن پاکستانی حج مشن نے کی مدد سے انھیں حج کا ویزا بھی مل گیا۔ اس وقت عثمان عازمین حج کے لئے بنائی گئی مخصوص سرکاری رہائش گاہوں میں قیام پذیر ہیں۔

عثمان نے اپنے سفر کا آغاز 1 اکتوبر 2022 کو کیا تھا اور وہ 13 اپریل 2023 کو سعودیہ پہنچے۔ اس دوران وہ اپنے سفر اور پیش آنے والے واقعات کے وی لاگز بناتے رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US