“بھیا مجھے معاف کرو ورنہ پٹائی کردوں گی“
ننھی سی پری نما بہن یہ کہتے ہوئے غصے سے بھائی کے پاس آتی ہے اور پھر سے اسے منانے کی کوشش کرنے لگتی ہے۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک چھوٹی سی بچی خود سے چند سال بڑے بھائی کو منانے کے لئے پہلے کان پکڑتی ہے۔ سوری کہتی ہے لیکن ناراض بھیا نہیں مانتے تو غصے میں اٹھ کر پٹائی کرنے کی دھمکی دیتی ہے۔
اس ویڈیو میں بچی کی والدہ کی آواز بھی آرہی ہے جو اسے بھائی کو پیار سے منانے کی ترغیب دے رہی ہیں جبکہ پیچھے دادی بیٹھی ننھے پوتے پوتی کی پیارے انداز دیکھ رہی ہیں۔
دنیا کے بے غرض رشتوں میں ماں باپ کے بعد بہن بھائی کا تعلق ہی وہ رشتہ ہے جس میں خلوص ہوتا ہے۔ بچپن کی بنائی گئی پیار بھری تصاویر اور ویڈیوز عمر بھر کے لئے قیمتی خزانہ بن جاتی ہیں۔