اگر فریج غلط جگہ رکھا ہے تو نقصان ہوسکتا ہے ۔۔ بجلی کے بل میں کمی لانے کے 5 وہ آسان طریقے جن سے آپ ہزاروں روپے کی بچت کرسکتے ہیں

image

گرمی کے ساتھ بجلی کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے اور جب بل دیکھتے ہیں تو پچھتاوا ہوتا ہے کہ کیوں اتنی بجلی استعمال کی۔ لیکن کیا کریں گرمی کے موسم میں پنکھوں، فریج اور اے اسی استعمال کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم چند ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ بجلی بھی استعمال کریں گے اور بل بھی زیادہ نہیں آئے گا۔

انرجی سیورز

عام بلب کی جگہ ایل ای ڈی لائٹس یا انرجی سیور استعمال کریں۔ یہ تھوڑے مہنگے ہوتے ہیں لیکن بجلی کی بچت کرتے ہیں اور پائیدار بھی ہوتے ہیں

سوئچ بند کردیں

عام طور پر لوگ ٹی وی اور اے سی کو ریموٹ سے بند کردیتے ہیں جبکہ ان کا سوئچ آن رہتا ہے۔ اس طرح نہ صرف بجلی ضائع ہوتی ہے بلکہ اپلائنسز کے پھٹنے اور خراب ہونے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔

اے سی 26 پر چلائیں

اے سی کا ایک درجہ کم کرنے سے 6 فیصد بجلی کی بچت ہوتی ہے۔ کوشش کریں کہ معمول کے درجہ حرارت سے تھوڑا بڑھا کر چلائیں تاکہ بجلی کے بل میں کمی آئے۔ ماہرین 26 ہر چلانے کی تجویز دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسلسل اے سی چلانے کے بجائے وقفہ دیں

فریج کی جگہ

فریج کو ایسی جگہ رکھیں جہاں گرمی اور تیز روشنی یا دھوپ نہ آتی ہو۔ ان سے فریج کی باڈی خراب ہوتی ہے بلکہ چیزیں ٹھنڈی کرنے کے لیے فریج کو زیادہ بجلی بھی استعمال کرنی پڑتی ہے۔

پیک آورز

شام 7 سے رات 11 تک پیک آورز ہوتے ہیں اس دوران فریج، استری، موٹر اور اے سی بند رکھیں صرف ایک دو انرجی سیور اور پنکھا چلائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US