بھارت: طوفان کے دوران پیدا ہونے والی بچی کا نام ‘بپر جوائے’ رکھ دیا گیا

image

بھارتی ریاست گجرات میں سمندری طوفان ‘بپر جوائے’ کے ٹکرانے کے بعد ایک گجراتی خاندان نے نومولود بچی کا نام ہی ‘بپر جوائے’ رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا ‘این ڈی ٹی وی’ کے مطابق کچھ کے ضلع میں قائم کی جانے والی جاکھاؤ پناہ گاہ میں مقیم گجراتی خاندان میں سمندری طوفان سے قبل بچی کی پیدائش ہوئی۔ گجراتی خاندان نے اپنی ایک ماہ کی نومولود بچی کا نام بپر جوائے رکھ دیا۔

رپورٹ کے مطابق نومولود کی پیدائش ایک ماہ پہلے ہوئی جس کے بعد اب ‘بپر جوائے’ نامی بچی اُن بچوں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جن کا نام سائیکلون کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے مشرقی ساحل پر پیدا ہونے والے بچوں کے نام سمندری طوفان کے نام پر تتلی، فانی اور گلاب بھی رکھے جاچکے ہیں۔

خیال رہے کہ سمندری طوفان کو ‘بپر جوائے’ کا نام بنگلہ دیش نے دیا تھا جس کا مطلب تباہی ہے۔ اسے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) ممالک نے 2020 میں اپنایا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US