موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ جس وقت چاہے انسان کی روح کو قبض کروا سکتا ہے۔ کچھ لوگ بیماری کی حالت میں دنیا سے اٹھائے جاتے ہیں تو کچھ حادثات کی نظر ہو جاتے ہیں۔ لیکن کچھ خُدا کے پسندیدہ ہوتے ہیں جن کو وہ آخری سانسوں میں کلمہ نصیب کر دیتا ہے یا پھر اپنے کلامِ پاک سے اپنی جانب بلا لیتا ہے۔
ایسے ہی اس شخص کے ساتھ بھی ہوا۔ ان کی موت جمعے کی نماز کے انتظار میں ہوئی جس وقت یہ مسجد میں نماز کے انتظار میں قرآنِ پاک پڑھنے بیٹھے، کچھ دیر کلامِ پاک پڑھتے رہے لیکن اچانک ان کا انتقال ہوگیا اور یہ اللہ کو پیارے ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر ان کی مغفرت کے دعائیں کی جا رہی ہیں اور سب ہی ان کو خوش نصیب انسان کہہ رہے ہیں کیونکہ کچھ ہی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اللہ کی یاد میں اس کے ذکر میں دنیا سے رخصت ہوتے ہیں۔